مہنگائی میں معمولی اضافہ، مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.01 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے بڑھی۔
ایک ہفتے میں دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔