بدترین مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

سٹاک مارکیٹ میں پانچویں اور آخری کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس سے زیادہ گرگیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مسلسل تیسرے دن منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 4795 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ 3 روز میں انڈیکس 9 ہزار 894 پوائنٹس گرا ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہزار 208 ارب روپے کم ہوئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 60 کروڑ 19 لاکھ 42 ہزار 204 روپے مالیت کے 32 کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار 379 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں