سونا مزید مہنگا، قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے سے بھی متجاوز

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سےعالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ہزار 577 ڈالرز کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 68ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 195روپے ہو گئی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں