سونے کی مسلسل اونچی اڑان، قیمتوں میں پانچویں روز بھی بڑا اضافہ

کراچی : (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کیساتھ 2693 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں