روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔