مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
سیالکوٹ: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے، معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیالکوٹ چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، صنعتکاروں پر مزید ٹیکس بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، تنخواہ دار طبقے کی سیلری پر ٹیکس کٹ لگ رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک جی ڈی پی میں ہم سے آگے ہے، نان فائلرز آنے والے دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے۔