کرپٹو کونسل کا افتتاحی اجلاس، چیلنجز اور مواقعوں بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا افتتاحی اجلاس ہوا۔
پاکستان میں کرپٹو اور بلاک چین کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزارت خزانہ کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کرپٹو سیکٹر کے چیلنجز اور مواقع بارے آگاہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق کرپٹو سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے ریگولیٹری کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان کی اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ کیلئے استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیرخزانہ نے ڈیجیٹل اثاثہ جات میں پاکستان کے مستقبل میں کونسل کے کردار کو سراہا، کرپٹو کونسل تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد کرنے کا پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما بنانے کا عزم کرتے ہیں، انہوں نے مقامی حقائق کی بنیاد پر کاروباری اور ریونیو ماڈل بنانے پر زور دیا جبکہ صارفین کے تحفظ، بلاک چین مائننگ اور قومی بلاک چین پالیسی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔