پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
لاہور:(دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب میں ٹرانسپورٹرز نے کل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ٹرانسپورٹرز گرینڈ الائنس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ٹریفک آرڈیننس 2025 فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بات مان لی گئی تو گڈز ٹرانسپورٹ، پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں آئیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ مطالبات پورا نہ ہونے پر ہڑتال غیر معینہ مدت تک ہو گی، موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 منظور نہیں،بھاری جرمانے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ظلم ہے، سامان کی ترسیل مشکل ہو گئی۔
ٹرانسپورٹر کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیورز پر مقدمات درج کر کے مجرم بنا دیا گیا ہے ، پورے ملک میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 1200، پنجاب میں 12 ہزار ہے۔