وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور اصلاحات بارے مشاورت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان سرمایہ کاری اور اصلاحات بارے مشاورت کی گئی جبکہ پاکستان میں معاشی استحکام کو پائیدار ترقی اور روزگار میں بدلنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ٹیکس، محصولات اور سرکاری اداروں کی اصلاحات بارے پیش رفت کا جائزہ ،نجی سرمایہ کاری میں تیزی لانے کیلئے جامع فریم ورک پر غور کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے روزگار کے فروغ کیلئے اسکلز ڈویلپمنٹ کو کلیدی ستون قرار دیتے ہئے آئی ٹی، ہیلتھ، نرسنگ اور کنسٹرکشن میں مہارتوں کی تیاری ، ڈیجیٹل لیبر مارکیٹ اور اوورسیز روزگار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں