عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں کو بریک لگ گیا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی ریکارڈ قیمتوں کو بریک لگ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 9 ہزار 903 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر گراوٹ سے 4832 ڈالر پر آگیا۔