درآمدی و استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس چھوٹ پر پی ٹی اے کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) درآمدی برینڈز موبائل فونز پر ٹیکس چھوٹ کے معاملہ پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا موقف بھی سامنے آگیا۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ درآمدی و استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی کم ہوئی ہے، پی ٹی اے فیس نہیں، پی ٹی اے کے پاس ٹیکس میں کمی یا زیادہ کرنے کا اختیار نہیں۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ٹیکس جمع کرنے کا سسٹم آن لائن ہوتا ہے، ٹیکس جمع ہوتے ساتھ ہی ٹیلی کام کمپنی سے کنفرمیشن کا میسج جاتا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی آئی ایم ای آئی والا موبائل نیٹ ورک پر آتے ہی پی ٹی اے کے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم میں فلیگ ہوجاتا ہے۔

دستاویز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم نے تین مختلف برانڈز کے 62 ماڈلز کی کسٹم اویلیوایشن میں تبدیلی کر دی، ان کمپنیوں کے بیشتر برینڈز کی کسٹم ویلیو میں کمی کی گئی ہے۔

مختلف برینڈز کے درجنوں ماڈلز بھی نئی فہرست میں شامل ہیں، استعمال شدہ فونز کی قیمتیں اب بین الاقوامی ری سیل ریٹس کے مطابق مقرر کی گئی ہیں، طلبہ، فری لانسرز اور کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں