مانیٹری پالیسی کا اعلان آج، شرح سود میں کمی کی توقع

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی اعدادو شمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، گورنر سٹیٹ بینک اور مانیٹری پالیسی ممبران نئی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ افراط زر سٹیٹ بینک کے مقررہ اہداف کے مطابق رہنے کے باعث شرح سود میں مزید کمی کی توقعات ہیں۔

فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک موجودہ افراط زر کی شرح پر شرح سود میں بآسانی ایک فیصد کمی کر سکتا ہے، نئی شرح سود میں زیادہ سے زیادہ دو فیصد اور کم ازکم ایک فیصد کمی کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی افراط زر کی شرح 5.6 فیصد اور رئیل ریٹ بھی کنڑول میں ہے، مہنگی بجلی، گیس سے صنعتوں کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت بڑھ چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں