عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار962 روپے ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزارروپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر اضافے سے 5042 ڈالر فی اونس ہے۔