پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات 56 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ مچھلی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، بلیو اکانومی اصلاحات سے سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فروزن مچھلی سب سے بڑی برآمدی سمندری مصنوعات رہی، مچھلی کی بڑی برآمدی منڈیاں چین، جاپان، سعودی عرب، امریکہ سمیت 10 ممالک رہے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز کے باوجود ریکارڈ برآمدات حاصل ہوئیں، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نے عالمی معیار برقرار رکھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں