محترمہ فاطمہ جناح ہر بہن، بیٹی کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59 ویں برسی پرخصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ہر بہن اور ہر بیٹی کے لئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں ۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی جمہوری اور ملی خدمات کےلئے سلام عقیدت پیش کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے محترمہ فاطمہ جناح کی قائد اعظم کے لئے بے مثال محبت اور جذبہ ایثار کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی قوم مادر ملت کی قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، نامصائب حالات میں مادر ملت کی ثابت قدمی ہمارے لئے مشعل راہ ہے جبکہ محترمہ فاطمہ جناح نے ثابت کیا کہ عورت ملک کے لئےتعمیری کردار ادا کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے۔