کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل

کوئٹہ: (دنیا نیوز) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس آج معطل کر دی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد میں روک لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں