یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا

برسلز، ریو ڈی جنیرو: (ویب ڈیسک) یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے آج سے نافذ ہونے والا ٹرمپ انتظامیہ کا ٹیرف مسترد کر دیا۔

سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کایا کالاس نے یورپی مصنوعات پر نئے امریکی ٹیرف بلاجواز ہیں، یورپی یونین پر جبری مشقت کے قوانین میں کمزوری کا الزام بے بنیاد ہے، یورپی یونین کے لیبر قوانین امریکا کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہیں۔

کایا کالاس نے کہا کہ یورپی یونین میں ملازمین کو بہتر حقوق اور تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں حاصل ہیں، یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ گزشتہ تجارتی معاہدے کی تمام شرائط پوری کی ہیں، نئے امریکی ٹیرف کاروباری اداروں کے لیے غیر متوقع اور تشویشناک اقدام ہیں۔

سربراہ یورپی خارجہ پالیسی کایا کالاس نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس معاملے پر واشنگٹن سے وضاحت طلب کرے گی۔

ادھر آسٹریلیا اور برازیل نے امریکی اقدام کو غیر ضروری اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کریں گے۔

کینیڈا نے، جس پر چند روز قبل ہی تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نئے امریکی ٹیرف عائد کیے گئے تھے، محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری رکھے گا۔

کینیڈا کے وزیر برائے امریکا تجارت ڈومینک لی بلانک نے کہا کہ دونوں ممالک آنے والے ہفتوں میں اس مسئلے سمیت دیگر تجارتی معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے تاکہ دونوں ملکوں کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...