پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2105 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments