بحری اصلاحات؛ پاکستان بندرگاہی ضروریات میں خود انحصاری کی جانب گامزن

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے ذریعے خود انحصاری اور جدید سہولیات کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز یعنی این ڈی ایم ایس کا مشترکہ منصوبہ بندرگاہی ضروریات میں خود انحصاری کی بنیاد بن رہا ہے۔

این ڈی ایم ایس، این ایل سی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے، اس کے ذریعے بندرگاہوں کی دیکھ بھال اور ڈریجنگ کے شعبے میں پہلی بار ملکی سطح پر خود انحصاری کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

سنگل پوائنٹ مورنگ یعنی ایس پی ایم منصوبہ توانائی کی سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ڈی پی ورلڈ کے تعاون سے قائم فریٹ کوریڈور کراچی پورٹ پر کارگو کی نقل و حرکت مزید بہتر بنا رہا ہے۔

ڈیجیٹل انفورسمنٹ اور رسک بیسڈ ٹارگٹنگ سسٹم سے کسٹمز کلیئرنس اور تجارتی عمل میں شفافیت بڑھ رہی ہے، آئی بی اے کسٹمز لائسنسنگ سمیت ڈیجیٹل اصلاحات کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔

جدید بندرگاہی نظام، مقامی صلاحیت اور ڈیجیٹل اصلاحات سے پاکستان کا میری ٹائم شعبہ خود انحصاری کی جانب گامزن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...