دوسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز ویمنز کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک وینڈیز ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان ہیلی میتھیوز نے 58 رنز شاندار اننگز کھیلی، کیانہ جوزف نے 7 اور شیمین کیمبل نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ چیڈین نیشن 17 اور چنیل ہنری 8 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔

قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے مبینہ علی شاندار 55 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، گل فیروزہ نے 14، سدرہ امین نے 10، کپتان ندا ڈار نے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی ہے، ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ 30 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں