گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا
فیصل آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان پہنچنے کے بعد کام شروع کردیا۔
ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ فیصل آباد پہنچے، انہوں نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں سٹالینز اور لائنز کا میچ دیکھا۔
اس دوران گیری کرسٹن اور ڈیوڈ ریڈ نے سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق سے ملاقات کی۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈے کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، وہ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ہمراہ لاہور کنکشن کیمپ میں شریک ہوں گے۔
مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ بھی 23 سمتبر کو لاہور میں کنکشن کیمپ میں شرکت کریں گے۔