ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان کا آج روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ کا میلہ ملائشیا میں سج گیا، پاکستان کا آج روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کپتان ضوفشاں ایاز کریں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بائیو ماس کرکٹ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے قومی ویمن انڈر 19 ٹیم کی کپتان ضوفشاں ایاز کا کہنا ہے کہ جیت کے لیے پُرامید ہیں، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کھلاڑیوں نے جان لگا کر ٹریننگ کی ہے، ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پر امید ہے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں