انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا

دبئی: (ویب ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی۔

241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 42ویں اوور میں 150 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، حذیفہ احسن 70 رنز کسیاتھ نمایاں رہے، کپتان فرحان یوسف نے 23 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔

بھارتی بلے باز آیوش مہاترے 38، ویبھو سوریاونشی 5، ویہان ملہوترا 12 اور ویڈانت ترویدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ابھیگیان کنڈو 22، آرون جارج 85، کھیلان پٹیل 6، کنشک چوہان 46، ہینل پٹیل 12 اور دیپیش دیویندرن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3، 3، نقاب شفیق نے 2 جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں