مردان: شاپنگ مال کے عملے سے جھگڑا، 2 ریلوے پولیس اہلکارجاں بحق

مردان : (دنیانیوز) مردان میں نوشہرہ روڈ پر واقع ایک نجی شاپنگ مال کے عملے اور ریلوے پولیس میں جھگڑے کے دوران 2 ریلوے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں نجی مال کے عملے کے بھی 4 افراد زخمی ہو گئے، ریلوے کی اراضی پر قائم شاپنگ مال کو حکام نے لیز کے معاملے پر بند کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق آج شاپنگ مال دوبارہ کھولنے پر ریلوے پولیس اور شاپنگ مال کے عملے میں جھگڑا ہوا جبکہ شاپنگ مال کے عملے کا کہنا ہے کہ عدالت سے اسٹے آرڈر لے کر شاپنگ مال کھول دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں