قصور: پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 خطرناک ملزم گرفتار

قصور: (دنیا نیوز) قصور میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کر کے 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی ہدات پر پولیس نے گنڈا سنگھ والا میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ملزموں کا حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینی گئی 4 لاکھ روپے نقدی، بھاری مقدار میں اسلحہ و موبائل فون بھی برآمد کر لیے، ملزمان درجنوں ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں