کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، قتل کا ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے ہوئی، ملزم نے9 جون 2024 کو کورنگی میں قتل کی واردات کا انکشاف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے کورنگی صنعتی ایریا میں اپنے دیگر ساتھیوں کےسے ساتھ واردات کی ، ملزم نے ذاتی رنجش پر صابر حسین کو قتل کیا تھا، مقتول نے ملزم کی منگیتر کو بھگا کر شادی کر رکھی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ  ملزم نے اس سے قبل شکار پور میں فائرنگ کر کےمقتول کے بھائی جابر حسین کو بھی قتل کیا، ملزم اپنی منگیتر شمشاد کو بھی زخمی کر چکا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں