کیچ میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کیچ میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق، نائب قاصد زخمی ہو گیا۔

ضلع کیچ میں بلیدہ کے علاقے مہناز میں بینک ڈکیتی کا واقعہ ہوا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بینک کا سکیورٹی گارڈ فدا حسین جاں بحق نائب قاصد زخمی ہو گیا۔

انتظامیہ نے پولیس کو بتایا کہ ڈکیتی کے لئے دو مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے، مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں