شجاع آباد: 2 اوباش نوجوانوں نے گھریلو ملازمہ کو زہر دے دیا

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں 2 اوباش نوجوانوں نے گھریلو ملازمہ کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے بستی خیرپور میں 2 اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ گھریلو ملازمہ کو زہر دے دیا جسے حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی، مقتولہ کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی۔

گھریلو ملازمہ کے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ ملزموں نے لڑکی کو زہر کی گولیاں کھلا کر قتل کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں