مردان میں قیدیوں کی جیل انتظامیہ کی مبینہ کرپشن، ناروا سلوک کیخلاف بھوک ہڑتال جاری

مردان: (دنیا نیوز) سینٹرل جیل میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی مبینہ کرپشن اور ہتک آمیز رویئے کے خلاف بھوک ہڑتال کر دی۔

چار روز سے بھوک ہڑتال کے باعث دو قیدیوں کی حالت غیر ہو گئی، قیدی علاج کیلئے جیل ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

قیدی جیل میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں، جیل ہسپتال میں سیلنگ فین نہ ہونے سے قیدی گرمی سے نڈھال ہو گئے۔

قیدیوں نے مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، قیدیوں نے وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور اور آئی جی جیل خانہ جات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں