پسند کی شادی کرنے والا نوجوان 6 سال بعد قتل

سرگودھا: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے 136 شمالی کے رہائشی ندیم نے 6 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

لڑکی کے ورثا نے چھریوں کے وار کرکے نوجوان کو قتل کر دیا، وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

تھانہ شاہ نگڈر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی، ملزموں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں