کراچی : پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر گرفتار

کراچی :(دنیانیوز) چاکیواڑہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کمانڈر گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے، ملزم سے expolosive ڈیوائس ،موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمدکرلی گئی ۔

ایس ایس پی سٹی کاکہنا ہے کہ ملزم کی شناخت جاوید عرف ماما گینڈا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اور اس کے ساتھی اس سے قبل متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں سر انجام دے چکے ہیں، ملزمان نے کچھ ماہ قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران بوتل بم کا بھی استعمال کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی کا بتانا ہے کہ ملزم قتل/اقدام قتل، explosive ایکٹ اور دیگر کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں