Published on:08 July, 2024
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج کندھ کوٹ محمد علی قریشی اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے، فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات کا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے کار روکنے کی کوشش کی، مگر ڈرائیور نے کار آگے بڑھا دی۔