مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی ہو گیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حیدرآباد: (دنیا نیوز) شہر کے نواحی علاقے راہوکی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو کے مطابق پولیس کی مختلف مقدمات میں روپوش ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، اس موقع پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، ایک ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی تصدیق کر دیا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں