ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مبینہ طور پر اغوا

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر وردا کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

پولیس نے ڈاکٹر کے والد کی رپورٹ پر خاتون کی قریبی سہیلی اور اسکے خاوند کو حراست میں لے لیا، خاتون ڈاکٹر بیرون ملک خاوند سے ملنے جاتے وقت سونا اپنی اسی دوست کے پاس رکھ کر گئی تھی، بیرون ملک سے واپسی پر جمعرات کے روز سونا لینے دوست کے ساتھ ہسپتال سے نکلی اور مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

لاپتہ ڈاکٹر کی عدم بازیابی پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیدی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں