کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے مبینہ مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نیو کراچی پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ادھر سچل پولیس نے سمیرا چوک کے قریب مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

سرجانی پولیس کا سکیم 33 کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب ملزمان سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ کے علاقے میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں