چوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم تھانہ خانپور پولیس کی حراست سے فرار

ہری پور: (دنیا نیوز) چوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم تھانہ خانپور پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم قاسم پولیس موبائل سے چھلانگ لگا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہوا، ملزم کے چھلانگ لگانے کے دوران پولیس اہلکار چلتی گاڑی سے گر کر زخمی ہوا۔

زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا، پولیس موبائل سے گرنے سے اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

پولیس کے مطابق فرار ملزم کی دوبارہ گرفتاری کے لیے خانپور میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں