کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 145 کلو منشیات برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور پولیس نے پیرآباد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرز کے نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سربراہ ٹاسک فورس ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان کی کار سے 145 کلو منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ہونے والوں میں محمد علی اور ضیاالرحمان شامل ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان پشاور کے رہائشی اعجاز اور صوابی کے رہائشی قیصر سے منشیات لے کر کراچی پہنچتے تھے اور اسے مختلف اڈوں پر سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ نےمزید بتایا کہ منشیات نیٹ ورک میں شامل اعجاز اور قیصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں