مبینہ چوروں کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دہکتے انگاروں پر ڈال دیا گیا

کوئٹہ: (دنیا نیوز) موسی خیل کے علاقے کوٹ خان محمد میں قانون انگاروں پر، مبینہ چوروں کو بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دہکتے انگاروں پر ڈال دیا گیا۔

8 مبینہ چوروں کو بااثر مقامی افراد نے اپنی پنچایت لگا کر باقاعدہ قانون ہاتھوں میں لیا، آگ پر چلانے کا واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات نے قبائلی روایات کی بنیاد پر مبینہ چوروں کو انگاروں پر چلنے کیلئے مجبور کیا۔

ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے تاحال کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کا موقف

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل رزاق خجک کے مطابق موسیٰ خیل کے علا قے کوٹ خان محمد میں چوری کے شبہ پر رسم کے نام پر 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

رزاق خجک نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے، تحقیقات کر رہے ہیں، دکان میں چوری کے بعد جرگہ بلایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دکاندار کے اصرار پر ملزمان کو انگاروں پر چلایا گیا، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں