کراچی: 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا واقعہ، گھر کا سربراہ ہی قتل کا مرکزی کردار نکلا
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی گلشن اقبال میں فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فیملی سربراہ ہی قتل کی واردات کا مرکزی کردار نکلا، باپ نے بیٹے سے ملکر زہریلی چیز دیکر خواتین کو موت کی نیند سلایا، قرضہ اور گھریلو مسائل قتل کی وجہ بنے، باپ اور بیٹے نے 2 کروڑ سے زائد کا قرض واپس کرنا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ باپ بیٹے کو پراپرٹی کے کام میں سہولت فراہم کرتا تھا، باپ نے بیٹے کو بھی جوس میں نیند کی گولیاں ملا کر دیں، باپ نے بھی نیند کی گولیاں کھانی تھیں بیٹے کی حالت غیر دیکھ کر ارادہ بدل دیا۔
پولیس حکام کے مطابق والد کی جیب سے ایک خط ملا تھا جس کی مزید سکروٹنی کررہے ہیں، ،ماں، بیٹی بہو کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔