شہر قائد میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 3 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) سچل پولیس کا رم جھم ٹاور کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایاکہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، شہریوں سے چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کی شناخت امین اللہ، ضیاء اللہ اور عثمان کے ناموں سے ہوئی، انہوں نے کہا کہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی جاری رہیں گی، ان کو جلد حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں