کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) شہرِ قائد کے ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے سٹیشن منیجر کی لاش برآمد کرلی گئی۔

پی اے اے ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، واقعے کی ابتدائی انکوائری جاری ہےجس میں اِس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ منیجر کی موت کس طرح واقع ہوئی۔

دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کو ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کی جائے، پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان پی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں