بہاولنگر: شادی شدہ خاتون کو کم سن بیٹے سمیت اغوا کر لیا گیا
بہاولنگر: (دنیا نیوز) سفاک ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو اس کے کم سن بیٹے سمیت مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ نذیر کالونی میں پیش آیا، خاتون اپنے ماموں کے گھر ملنے گئی تھی جب ملزم ذیشان نے اپنے 2 ساتھیوں کی مدد سے اسے بچے سمیت اغوا کر لیا۔
بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروعا کر دی گئی ہے، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔