نرگس فخری وکی کوشل اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں نرگس فخری نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ رنویر سنگھ کی توانائی اور سیٹ پر ان کے جوش کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے مستقبل میں کی کوشل اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کروں، مجھے آیوشمان کھرانہ کی انوکھی فلموں کا انتخاب اور راجکمار راؤ کی سادگی پسند ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ جلد ہی اکشے کمار کی کامیڈی بلاک بسٹر فلم "ہاؤس فل5" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔