نعیمہ بٹ کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کیساتھ گھومنے کی تصاویر وائرل
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ گھومنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر بظاہر کسی یورپی ملک کی لگ رہی ہیں جس میں وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ موجود کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھارتی اداکار کو ٹیگ بھی کیا ہے، شیئر کی گئی ان تصاویر پر ہزاروں لائکس آچکے ہیں جبکہ مداح اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ نعیمہ بٹ سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد سکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔