غلط معمولات کی روک تھام، ٹویٹر کا غیر ملکی خبر رساں اداروں کیساتھ اشتراک کا فیصلہ

ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) ٹویٹر اپنی میسجنگ سائٹ پر غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 2 بڑے بین الاقوامی خبر رساں اداروں برطانیہ کے رائٹرز اور امریکا کے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے ساتھ اشتراک کرے گا۔

اس اقدام کے تحت خبر رساں ایجنسیاں ٹویٹر کو ایسے واقعات کے حوالے سے مزید مواد اور پس منظر بارے معلومات فراہم کریں گی جس سے بڑی تعداد میں ٹویٹس جنم لیتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس شراکت داری سےلوگوں کو متنازع اور حساس معاملات بارے مصدقہ اور قابل بھروسہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ٹویٹر نے کہا کہ اس نئے پروگرام سے ٹویٹر پرقابل بھروسہ مواد پر بات چیت کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اس میں تیزی لائی جائے گی اور رائٹرز اور اے پی ٹویٹر کی طرف سے حاصل کردہ مواد سے معلومات کے مصدقہ ہونے میں مزید مدد ملے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں