کراچی : سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت قاضی محمد سہیل ولد محمد آصف کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمدکرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ اظہر زیدی کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم کےخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اورپہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں