سکھر: پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، 2 مغوی بازیاب

سکھر: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے سکھر میں بروقت کارروائی کر کے 2 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں اغواء کار 2 مغویوں کو ایک جگہ سے دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھ کر اغوا کاروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے دونوں شہریوں کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مغویوں کی شناخت محمد رمضان اور محمد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں