قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کل 9 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

قطری وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں