ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبہ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، ایوان صدر نے بشکیک میں پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایوان صدر نے ‎پاکستانی طلبہ کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، ایوان صدر نے کہا کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، ‎طلبہ کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ‎پاکستانی طلبہ کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں