کرغزستان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بشکیک واقعہ پر بریفنگ دی

کرغزستان: (دنیا نیوز) کرغزستان کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

کرغز وزیر خارجہ نے 18 مئی کو بشکیک میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت امن عامہ کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے، صورتحال کرغز حکام کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

کرغز وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی میڈیا اور سوشل نیٹ ورک جعلی اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، کرغز وزیر نے قابل اعتماد معلومات کے استعمال پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ غلط معلومات سے کرغزستان اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے امن عامہ اور پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں